عمران خان کی ٹانگ میں سوجن اور تکلیف، اسپتال منتقل

چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت پیشی کے موقع پر دھکم پیل سے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی،ذرائع

May 2, 2023 · قومی

لاہور (امت نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کو ٹانگ میں سوجن اور تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے۔

 

 

عمران خان ٹانگ کے چیک اپ کیلئے زمان پارک سے اسپتال روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج عدالت پیشی کے موقع پر دھکم  پیل سے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔

عمران خان کو گولی لگنے سے زخمی ٹانگ میں سوجن اور  تکلیف ہے۔