میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، فائل فوٹو
میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، فائل فوٹو

صدر کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلیے ترمیم منظور

اسلام آباد: صدر کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلیے اہم ترمیم منظورکرلی گئی،کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن کمیشن کی صدر کا انتخابی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کی تجویزپر ترمیم کی منظوری دی ،ذرائع کے مطابق سیکشن57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی تاریخ کیلیے صدر سے مشاورت کا پابند ہے ۔

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا،منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔