نگران وزیراعلیٰ نے چوہدری سالک حسین سے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ فائل فوٹو
نگران وزیراعلیٰ نے چوہدری سالک حسین سے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔ فائل فوٹو

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی چوہدری شجاعت کے گھر پہنچ گئے

لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے گھر کا دورہ کیاہے اور افسوسناک واقعہ پر معذرت کا اظہار کیا ۔

محسن نقوی نے پولیس چھاپے کے دوران زخمی ہونے والے سالک حسین کی خیریت دریافت کی ، جبکہ اس موقع پر چیف سیکریٹری ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے ، نگران وزیراعلیٰ نے چوہدری سالک حسین سے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسنا ک واقعہ پر معذرت خواہ ہوں ،عمرہ ادائیگی کیلئے گیا تھا، اطلاع ملتے ہی انکوائری کا حکم دیاہے ،ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ قانون سب کیلیے برابر ہے ،پرویز الٰہی کے کارکنوں نے پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھراﺅ کیا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ۔ چوہدری شجاعت نے رہائش گاہ آمد پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔