فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان و دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، سوات، صوابی، کوہاٹ، ہری پور، اٹک اور ملک کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، اور زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔