کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو
کراچی، حیدراباد، سکھر،جیکب آباد میں 25 اور 26 اپریل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

کراچی میں آج رات بارش کا امکان

کراچی میں بارش کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی،آج شام یا رات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔ جامشورو، دادو، سانگھڑ، گھوٹکی اور دیگر مقامات پر بھی آج اور کل بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی آج اور کل بارش ہو سکتی ہے۔