یہ واقعہ 25 مارچ کو ٹیکساس کے واکو سٹی ایئر پورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد پیش آیا۔ فائل فوٹو
یہ واقعہ 25 مارچ کو ٹیکساس کے واکو سٹی ایئر پورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد پیش آیا۔ فائل فوٹو

سوال پسند نہ آیا، ٹرمپ نے صحافی کو اپنے طیارے سے نکال دیا

 ٹیکساس : امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال پسند نہ آنے پر امریکی صحافی کو اپنے طیارے سے باہر نکالنے کا کہہ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ سے تصدیق ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال پر ناراض ہوئے اور اس سے 2 موبائل فون چھین لیے اور اپنے نجی طیارے سے اترنے کو کہا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 مارچ کو ٹیکساس کے واکو سٹی ایئر پورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 25 مارچ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنے نجی طیارے میں متعدد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔