تہران (نیٹ نیوز) ایران نے دہری شہریت والے ایرانی باشندے ہ حبیب چاب کو دہشتگردی کے جرم میں پھانسی دے دی۔عالمی میڈیا کے مطابق سزائے موت پانے ایرانی شہری حبیب چاب سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا اور اسے ایرانی فورسزنے 2020 میں ترکی سے گرفتار کر کے تہران لے آئی تھیں۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق حبیب چاب دہشتگرد تنظیم حرکت الاندال کا سربراہ تھا جس پر کئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
دوسری جانب سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے چاب کی پھانسی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایران سے اس پر عمل نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔