اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو
اسپیکر کے پاس مکمل اختیار ہے وہ بھرتی کر سکتا ہے، فائل فوٹو

خواجہ آصف کے اندر نوازشریف بولتا ہے، پرویز الٰہی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کاکہناہے کہ وزیراعظم تاج پوشی کیلیے برطانیہ گئے، اصل میں یہ عدلیہ کیخلاف سازش تیار کی جارہی ہے،خواجہ آصف خود نہیں بولتا اس کے اندر نوازشریف بولتا ہے،کالا کوٹ نیا انقلاب لے کر آئے گا اور انہیں بہا کرلے جائے گا، امید ہے اسی ہفتے کچھ شارٹ آرڈر آئیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے اسلام آباد کے سواپورے ملک کو جیل بنا کر رکھا ہے ، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں عدلیہ کا وقار بلند ہے ،عدلیہ اس نظام کو بچا رہی ہے ،پورا ملک چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ وزیراعظم تاج پوشی کیلئے برطانیہ گئے، اصل میں یہ عدلیہ کیخلاف سازش تیار کی جارہی ہے،خواجہ آصف خود نہیں بولتا اس کے اندر نوازشریف بولتا ہے،ان کاکہناتھا کہ میرے گھر پر حملے کے دوران پیسے اور موبائل فون بھی لے گئے ،مجھے پر17 جھوٹے مقدمات کئے گئے ہیں ۔

ان کاکہناتھا کہ نگران پنجاب حکومت کی مدت ختم ہو گئی،مدت ختم ہونے کے بعد بھی یہ حکومت کررہے ہیں ،پرویز الٰہی نے کہاکہ پی ڈی ایم نے آئین پاکستان کے کھلواڑ کیا،دوچار بندے کہتے ہیں ہم آئین ہیں،کالا کوٹ نیا انقلاب لے کر آئے گا اور انہیں بہا کرلے جائے گا، امید ہے اسی ہفتے کچھ شارٹ آرڈر آئیں گے۔