پنکھا چلانے سے منع کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

حیدر آباد (اُمت نیوز)حیدر آباد میں معمولی بات پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریا شاہ لطیف کالونی میں طاہر شاہ نے بھائی ظاہر شاہ کو پنکھا چلانے سے منع کیا
زبردستی پنکھا چلانے پر طاہر شاہ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور بھائی ظاہر شاہ کوموت کے گھاٹ اتار دیا
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش سول ہسپتال منتقل کردی ہے۔