عمران خان کی گرفتاری سے چند لمحے قبل کی تصویر سامنے آگئی

 رینجرز اہلکاروں نے پہلے انہیں دھکا دیا اور پھر انتہائی مشتعل انداز میں خان کو گرفتار کرلیا۔ گوہر خان کا دعویٰ ت

May 9, 2023 · اہم خبریں, قومی
گرفتاری سے چند لمحے قبل عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کا انتظار کررہے تھے۔ فائل فوٹو

گرفتاری سے چند لمحے قبل عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کا انتظار کررہے تھے۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے چند لمحے قبل کی تصویر سامنے آ گئی۔

گرفتاری سے چند لمحے قبل عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں بائیو میٹرک کا انتظار کررہے تھے ،ان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں کو بتایا کہ رینجرز نے بائیومیٹرک پراسیس کے دوران ہی عمران خان کو گرفتار کیا۔

گوہر خان کا دعویٰ تھا کہ رینجرز اہلکاروں نے پہلے انہیں دھکا دیا اور پھر انتہائی مشتعل انداز میں خان کو گرفتار کرلیا۔