چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج دلاور حسین نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز میں القادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عمران خان کے وکلاکی جانب سے جج پر اعتراض کیا گیا اور کیس کسی اور عدالت میں منتقل اور موخر کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی ۔

دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان  نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرنے کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا توہم بائیکاٹ کرکے باہر آگئے۔