حماد اظہر سمیت 80کارکنوں پر اہم تنصیبات کی توڑپھوڑ کا مقدمہ
حملہ آوروں نے کلب چوک پر مین گیٹ ،گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی، فوج، عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے،ایف آئی آر
May 10, 2023 · قومی
لاہور(امت نیوز)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر سمیت 80 کارکنان پر گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑکے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
لاہور کے تھانہ ریس کورس میں ایس ایچ او آفتاب نوازکی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی زیر قیادت حملہ آوروں نے کلب چوک پر مین گیٹ ،گاڑیوں اور اہم تنصیبات کی توڑ پھوڑ کی، فوج، عدلیہ اور حساس اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے