ڈالر چند گھنٹے میں 8 روپے 78 پیسے مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 299 روپے پر پہنچ گیا۔

May 11, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر چند گھنٹوں میں 8 روپے78 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی مرتبہ 299 روپے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 302 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔