انتظامیہ نے اعتراض کیا اور حجاب اتارنے کو کہا۔ انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔ فائل فوٹو
انتظامیہ نے اعتراض کیا اور حجاب اتارنے کو کہا۔ انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔ فائل فوٹو

مصر، حجاب نہ اتارنے پر طالبہ کو ریسٹورینٹ سے نکال دیا گیا

قاہرہ: مصرکے ایک معروف ریسٹورنٹ میں باحجاب خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کے باعث خواتین کے ایک گروپ کو باہر نکال دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ عہود محمد نے مقامی ریسٹورینٹ میں اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کی جس میں اپنی 15 سہیلیوں کو مدعو کیا تھا۔

طالبہ نے فیس بک پر لکھا کہ سالگرہ میں شریک میری سہیلیوں میں سے ایک نے حجاب پہنا ہوا تھا جس پر ریسٹورینٹ کی انتظامیہ نے اعتراض کیا اور حجاب اتارنے کو کہا۔ انکار پر ریسٹورینٹ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی۔

عہود محمد نے مزید لکھا کہ میں نے ریسٹورینٹ میں ایڈوانس بکنگ کی تھی اس کے باوجود انتظامیہ نے دھمکی دی اگر سہیلی نے حجاب نہ اتارا تو وہ ہم سب کو باہر نکال دیں گے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔