آئی ایم ایف کے کہنے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے،اسحاق ڈار
عالمی مالیاتی ادارے کو معاہدہ کرنا ہے تو کرے، نہیں کرنا تو نہ کرے،وزیرخزانہ
ہمیں دنیا کو دکھانا ہے کہ ہمارے پاس اثاثے ہیں۔ فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، ہم اس کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کرسکتے، مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا پلان ہے، 3.7 کی ادائیگیوں میں کوئی پریشانی نہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈنے جتنے پیشگی اقدامات کہے کرلیے، اب مزید نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے، اگر نہیں کرنا چاہتا، تو نہ کرے، اس کے مطالبے پر ہم مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دے گا۔