لاہور، سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوںسے بارودی مواد، خودکش جیکٹس بنانے والا سامان برآمد ہوا۔

May 14, 2023 · اہم خبریں, قومی
دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔ فائل فوٹو

دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔ فائل فوٹو

لاہور: کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف شہروں میں کارروائی میں 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گرد وں کو حراست میں لے لیا،کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں کی گئی،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ۔

دہشت گردوںسے بارودی مواد، خودکش جیکٹس بنانے والا سامان برآمدہوا،گرفتاردہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے جن سے تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی حکام کاکہناہے کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔