گورنر سندھ نے ایف آئی آرکے اندراج کے لیے ایس ایچ او کو ٹیلی فون بھی کیا۔ فائل فوٹو

گھنٹی بجائیں، گورنر ہائوس کراچی میں شکایات درج کرائیں

کراچی: گورنر ہاﺅس میں گھنٹی لگائے جانے کے بعد 21 افراد نے اپنی شکایات کے لیے گھنٹی بجائی،گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بذات خود ان افراد کی شکایات کو سُنا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں گھنٹی لگائے جانے کے بعد رات 12سے 4بجے تک 21 افراد نے اپنی شکایات کے لیے گھنٹی بجائی، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بذات خود ان افراد کی شکایات کو سُنا۔ گورنر سندھ نے ایف آئی آرکے اندراج کے لیے ایس ایچ او کو ٹیلی فون بھی کیا۔

فوٹو امت
فوٹو امت

ضلع وسطی میں گرائے جانے والے شادی ہالزکے مالکان نے بھی گھنٹی بجائی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انہیں اندر بلا کران کی شکایات کو سُنا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگران کے ہالز غیر قانونی طور پر گرائے گئے ہیں تو انصاف کیا جائے گا، اگرانہیں قانونی طور پر گرایا گیا ہے تو اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گھنٹی لگانے کا مقصد شنوائی نہ ہونے والے افراد کے مسائل حل کرنا ہے۔