قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

قومی اسلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر3 بجے ہوگا، جس میں 9 مئی اور بعد کے حالات پر بریفنگ دی جائے گی۔

May 15, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے،اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوں گے۔

قومی اسلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر3 بجے ہوگا، جس میں 9 مئی اور بعد کے حالات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ امن وامان کی صورتحال سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔