عفت عمر نے اداکاری چھوڑ دی،گھر بیٹھنے کا فیصلہ
اب اداکاری کروں گی نہ سیاست میں جانے کا ارادہ ہے، بے نظیر میری رول ماڈل ہیں، انٹرویو
May 16, 2023 · قومی
لاہور(امت نیوز)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمرنے اداکاری چھوڑ کر گھر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے
عفت عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر سیاسی بیان بازی کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان کا کہناتھا کہ وہ اب نہ اداکاری کریں گی اور نہ سیاست۔ بلکہ انہوں نے گھر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے
عفت عمر نے بتایا کہ ان کی رول ماڈل بے نظیر بھٹو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف بہت سے لوگوں نے تنقید کی لیکن میں اتنی عظیم نہیں ہوں اسی لیے میں یہ کام نہیں کر رہی۔ گھر بیٹھی ہوئی ہوں اور جو یہ کام کر رہے ہیں میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔