فال فوٹو
فال فوٹو

عدم پیشی پراعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: متنازع ٹوئٹس کیس میں مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میںپی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی سینیٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔