فائل فوٹو
فائل فوٹو

بہاولپور، گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملیں

بہاولپور میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق  یہ لاشیں ضلع بہاولپور کے چک-102  ڈی بی کے ایک گھر سے  ملی ہیں، مرنے والوں کا آپس  میں رشتہ ماں باپ، بیٹا اور چچی  کا بتایا جا رہا ہے۔

چاروں افراد کی گردن اور جسم پر تیزدھارآلے کے نشانات ہیں،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔