آپ کے پاس پیسے ہیں تو خلا میں بھی شادی کرسکتے ہیں

واشنگٹن (نیٹ نیوز) سپیس پرسپیکٹیو کے نام سے مشہور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوڑوں کو زمین کے بہترین ممکنہ نظارے کے لیے بڑی کھڑکیوں سے لیس کاربن نیوٹرل غبارے میں مدار میں بھیج کر شادی کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

چھ گھنٹے کی خلائی جہاز نیپچون کی پرواز سب سے زیادہ شاندار ہونے کی امید ہے کیونکہ یہ مہمانوں کو زمین سے ایک لاکھ  فٹ کی بلندی پر لے جا سکے گی اور پھر دوبارہ نیچے آ سکے گی۔ یہ سروس 2024 میں لانچ  ہونے کا امکان ہے لیکن پہلے ہی اس کے ایک ہزار سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس رومانوی سفر کیلئے فی کس کرایہ ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے تین کروڑ روپے) رکھا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایک ہی نام کے 1500 افراد کا اپنے ہمنام شہر میں اکٹھے ہونے کا ریکارڈ

کائل نامی ایک چھوٹا شہر ہے جہاں 3 روزہ کائل فیسٹیول منعقد ہوا، اور 1500 سے زائد ایسے افراد جمع ہوئے ہیں جن کے نام بھی کائل ہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔