سکھر پولیس نے مقابلے میں 3 ڈاکو مار ڈالے

سکھر(امت نیوز) کھمبڑا پولیس کا بچہ بند کے قریب واردات کی نیت سے کھڑے 4 مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ ہوا جس میں 3 نامعلوم ڈاکو مارے گئے۔

ڈی آئی جی پولیس سکھر جاوید جسکانی نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کا ایک نامعلوم ساتھی زخمی حالت میں اندھیرے کی وجہ سے موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

پولیس مقابلے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اباڑو محمد مٹھل کھکھرانی فوراً بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اباڑو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ابھی تک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو پائی جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ فرار ڈاکو کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندی جاری ہے۔

اس کے علاوہ ہلاک ڈکیتوں کے متعلق ضلع کے دیگر تھانوں سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کی کتنی آبادی جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے؟ جانئے

پاکستان کی دیہاتی علاقوں میں 55اشاریہ 7فیصد لوگ جادوٹونا پر اعتقاد رکھتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔