مکہ مکرمہ ،8 پاکستانی عمرہ زائرین آتشزدگی کے باعث جاں بحق

مکہ مکرمہ میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

مکہ مکرمہ کی شاہراہ ابراہیم خلیل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 8 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس میں مرنے والے پاکستانیوں کی تصدیق ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں،ان کا تعلق پاکستان کے علاقے قصور اور بورے والا سے ہے۔