فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر314 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 12 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے 47 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 314 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔