گرفتار ملزمان نے دوران تعیناتی متعدد جعلی شناختی کارڈز جاری کیے، فائل فوٹو
گرفتار ملزمان نے دوران تعیناتی متعدد جعلی شناختی کارڈز جاری کیے، فائل فوٹو

نادرا کا کراچی میں گھرکی دہلیزپرسروس فراہم کرنیکا فیصلہ

کراچی(امت نیوز)نادرا نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی میں بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے، قومی شناختی کارڈ کی تجدید سمیت دیگر سہولیات گھرکی دہلیزپر مہیا کی جائیں گی،ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی نادرا بائیکر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعہ شہریوں کے انگھوٹوں کی تصدیق، تصویرسمیت دیگرمراحل سائل کے گھرپرمکمل کرنے کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں کے گھرپرنادرا بائیکرزکی جانب سے ڈیلیورکیا جائیگا،کراچی میں بائیکرسہولت کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،نادرا بائیکرسہولت کے ذریعے قومی شناختی کارڈزکے اجرا اورتجدید کا عمل کسی بھی شہری کے گھرپرممکن ہوگا،سہولت کے تحت شہری نادرا کے عملے کو قومی شناختی کارڈزکے متفرق مراحل کیلئے گھرپربلواسکیں گے،اس سہولت کے تحت نادرا مراکز پرقومی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے لازمی مراحل گھرپرہی مکمل کیے جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بائیکرسروس میں شناختی کارڈ کی عام فیس کے مقابلے میں 1200 روپے اضافی رقم ادا کرنی پڑیگی،بائیکرسروس کا عملہ گھرپرشناختی کارڈ کی تجدید کے دوران انگھوٹوں اورسائل کی تصاویرسمیت دیگرمراحل طے کریگا،نئی سہولت سے شہریوں کو نادرا دفاترمیں انتظارکی زحمت سے نجات مل سکے گی،کراچی میں متعارف کروائی جانیوالی سہولت کیلئے خواتین بائیک رائیڈرزکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،قومی شناختی کارڈ پرنٹ ہونے کے بعد شہریوں گھرپرنادرا بائیکرکے ذریعے ڈیلیور کیا جائیگا۔