اٹلی نے صمود فلوٹیلا ارکان سے بدسلوکی پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا
غزہ امدادی قافلے کے گرفتار ارکان کے ساتھ اسرائیل کے رویے پر اٹلی کی سخت مذمت
صمود فلوٹیلا قافلے کے ارکان کے ساتھ بدسلوکی پر اٹلی کا ردعمل
اٹلی نے غزہ امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا قافلے کے گرفتار ارکان سے بدسلوکی کے معاملے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔
اطالوی حکومت کے مطابق قافلے کے ارکان کے ساتھ اسرائیل کا رویہ ناقابل قبول ہے اور وضاحت کے لیے اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے۔
اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی اور وزیر خارجہ انتونیو تجانی نے ایک مشترکہ بیان میں واقعے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اٹلی فلوٹیلا ارکان کے ساتھ اسرائیل کے برے سلوک پر معافی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی کارروائی کو اطالوی حکومت کی درخواستوں کی بے عزتی قرار دیا اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا۔