کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی گمبٹ اور سب انسپکٹر شہید
لاچی کے دور افتادہ علاقے درابو کچ میں پولیس پارٹی پر حملہ، بھاری نفری روانہ
November 11, 2026 · قومی
کوہاٹ میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی گمبٹ اور سب انسپکٹر شہید
کوہاٹ: ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار شہید ہوگئے، واقعے میں مزید شہادتوں کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاچی کے دور افتادہ علاقے درابو کچ میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی۔
پولیس کے مطابق حملے میں مزید اہلکاروں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔