فیض آباد: افغان صوبے بدخشاں میں نائب گورنر کی نماز جنازہ میں دھماکے کے نتیجے میں15افراد جاں بحق،50 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغانی صوبے بدخشاں کے نائب گورنر نثآر احمد احمدی کی مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی کہ زوردار دھماکا ہوگیا۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمےداری قبول نہین کی۔
بدخشاں کے مکینوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ فیض آباد شہر میں واقع مسجد نبوی کے اندر ہوا جس میں جانی نقصان ہوا۔
بدخشاں کے اطلاعات و ثقافت کے سربراہ معز الدین احمدی نے دھماکے کی تصدیق کی۔ لیکن انہوں نے تفصیلات نہیں بتائیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صوبہ بغلان کے سابق پولیس چیف دھماکے کا نشانہ تھے۔ کچھ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی موت دھماکے میں ہوئی ہے، لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
دو روز قبل نثار احمد احمدی کو بھی خودکش دھماکے میں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، اب ان کی نماز جنازہ پر بھی دھماکہ کردیا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدخشاں کےپولیس چیف بھی ایسے یہ دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔