فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہواجبکہ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 روپے اور 1500روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1750 روپے کی کمی سے دو لاکھ 25 ہزار 500 روپے (225500) کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح دس گرام قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے (193330) کی سطح پر آگئی۔

واضع رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1963 ڈالر کی سطح پر آگئی۔