سری لنکن ڈاکٹرز کا کارنامہ، گردے سے دنیا کی سب سے بڑی پتھری نکال دی

سری لنکا (اُمت نیوز) سری لنکا کے فوجی ڈاکٹروں نے گردے کا آپریشن کر کےدنیا کی سب سے بڑی پتھری نکال کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی فوج کے ڈاکٹروں نے ایک 62 سالہ ریٹائرڈ فوجی کے گردے کی پتھری نکال دی جو اب دنیا کی سب سے بڑی گردے کی پتھری کے طور پر درج ہے، یہ آپریشن یکم جون کو کولمبو کے آرمی ہسپتال میں ہوا۔ آپریشن کے دوران ریٹائرڈ فوجی کے گردے سے801 گرام وزنی پتھری نکالی گئی، جس کی لمبائی 13.372 سینٹی میٹر اور ایک عام اوسط گردے سے 5 گنا وزنی تھی۔