ہلاکتوں کے باعث شمشان گھاٹ میں جگہ کم پڑ گئی ہے، فائل فوٹو
ہلاکتوں کے باعث شمشان گھاٹ میں جگہ کم پڑ گئی ہے، فائل فوٹو

بھارت میں شدید گرمی ، حبس سے 54 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں رواں موسمِ گرما کے بد ترین ہیٹ ویو میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہوگئی اور 400 سے زائد زیر علاج ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ہیٹ ویو سے عوام کی حالت غیر ہوگئی۔ اس پر طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ باہر شدید گرمی اور دھوپ کی تمازت اور گھر میں بجلی نہیں۔

بجلی کی آنکھ مچولی پر شہریوں نے شدید احتجاج بھی کیا لیکن مودی سرکارکے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ ترکی عمریں 60 سال سے زائد ہے۔

ڈاکٹرز نے معمر افراد کو دھوپ میں نکلنے سے منع کیا ہے۔ ہلاکتوں کے باعث شمشان گھاٹ میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر باقی نہیں بچے۔

یاد رہے کہ اپریل میں بھی شدید گرمی سے صرف ممبئی شہر میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔