خرطوم ( اُمت نیوز) نیم فوجی سریع الحرکت سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے نظامت جنرل انٹلی جنس سروس کے ہیڈکوارٹر پر گولا باری کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کی جاری کردہ تصاویر میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کی عمارت میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کو دیکھایا گیا ،میڈیا کے مطابق یہ ہیڈکوارٹر اسی کمپلیکس میں واقع ہے جس میں مسلح افواج کا جنرل کمانڈ آفس، وزارت دفاع اور صدر کی رہائش گاہ بھی واقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔
قبل ازیں منگل کے روز عینی شاہدین نے خرطوم کے صنعتی علاقے کے قریب آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خرطوم کے جنوبی علاقے سے وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔
سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے سوڈانی فوج اور نیم فوجی ملیشیا آر ایس ایف پر زور دیا تھا کہ وہ انسانی بنیادوں پر کئے جانے والے اقدامات میں سہولت فراہم کریں۔
ماضی میں امریکہ اور سعودی عرب کی نگرانی میں جدہ میں طے پانے والے جنگ بندی اقدامات کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی بنیادوں پر ہنگامی امداد پہنچائی گئی، تاہم دونوں متحارب گروپ سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔