این چوان(اُمت نیوز) پڑوسی ملک چین کے شمال مغربی شہر این چوان کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 فراد ہلاک ہو گئے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکہ گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب وہاں لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر جمع ہو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔سوڈان : آر ایس ایف کی انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر گولا باری
خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکہ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
چین کے صدر شی جن پنگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔