لاہور: سمندر کی گہرائی میں بدقسمت ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے گئے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شہزادہ داﺅد اوران کے 19 سالہ بیٹے سلیمان بھی جان کی بازی ہار گئے ہیں اور بتایا جارہاہے کہ ٹائٹن میں سوار پانچوں افراد کی موت سانس گھٹنے سے نہیں بلکہ حادثے میں اچانک ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن میں ٹائٹن کے ملبے کے کچھ حصے دیکھے گئے جس کے بعد یہ یہ اخذ کیا گیا کہ تمام افراد کی موت ہو چکی ہے اور اتنی زیادہ گہرائی میں میتوں کو نکالنا بھی تقریبا ناممکن ہے ۔اس افسوس کی گھڑی میں داﺅد فاونڈیشن کی جانب سے اپنے ٹرسٹی اور ان کے بیٹے کیلیے اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیاہے ۔
— Dawood Foundation (@DawoodTdf) June 23, 2023
داﺅد فاونڈیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹرسٹی شہزادہ داﺅد اور ان کے بیٹے سلیمان کی موت پر ہمارے دل غموں سے بھرگئے ہیں ، ہماری دعائیں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔