65 سالہ جولین سینڈز رواں برس جنوری میں سان انٹونیو پہاڑ پر 10 ہزار فٹ کی بلند ی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔فائل فوٹو
65 سالہ جولین سینڈز رواں برس جنوری میں سان انٹونیو پہاڑ پر 10 ہزار فٹ کی بلند ی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔فائل فوٹو

کئی ماہ سے لاپتہ برطانوی اداکار کی لاش مل گئی

لاس اینجلس: لاپتہ ہونے والے برطانوی اداکار جولین سینڈز کی لاش کو شناخت کر لیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے اب باقاعدہ طور پر ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہرلاس اینجلس کے قریب پہاڑوں سے پیدل آنے والوں کو انسانی باقیات ملی تھیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کی صبح انسانی باقیات ملنے کے بعد لوگوں نے حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچ کر باقیات کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق لاش کی شناخت کا عمل 24 جون کو مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 65 سالہ جولین سینڈز رواں برس جنوری میں سان انٹونیو پہاڑ پر10 ہزار فٹ کی بلند ی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔