عا لمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

اسلا م آباد(اُمت نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی پیداوار میں کمی کے خدشات پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے،
برینٹ کی قیمت کم ہو کر 74.65 ڈالر ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی (West Texas Intermediate )کی قیمت انہتر اعشاریہ سات نو ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کٹوتی بھی رائیگاں گئی۔