فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 858روپے اضافہ سے 1لاکھ76ہزار612روپے رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کمی سے2480روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکمی سے1928ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔