پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل، ذکاء اشرف چیئرمین مقرر

لاہور(امت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے چار ماہ کے لیے ذکاء اشرف کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے معاملات چلانے کے لیے پی پی پی کے حمایت یافتہ امیدوار ذکا کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جو پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔

کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفی رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔