فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمت میں 5400 روپے فی تولے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5400 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4630 روپے کے اضافے کے بعد 194102 روپے ہوگئی ہے ۔

عالمی منڈی میں  فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 1973 ڈالر ہوگئی ہے ۔