کنڑی ڈائریکٹر عالمی بینک کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

اسلام آباد: عالمی بینک کے کنڑی ڈائریکٹر ناجی بنہسین نے چیئرمین آیف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔عالمی بینک اور ایف بی آر کا پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ (PRRP)کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر اور عالمی بینک نے گذشتہ سال کے دوران پراجیکٹ کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں عالمی بینک کے آپریشنز منیجر گیلیس ڈروگیلس، لیڈ کنٹری اکانومسٹ ٹوبیاس حق اور پبلک سیکٹر سپیشلسٹ ارم توقیر شامل تھیں۔ ممبر ریفارمز اردشیر طارق اور پراجیکٹ ٹیم کے اراکین بھی ملاقات میں شامل تھے

۔پراجیکٹ کے تحت مستحکم محصولات حاصل کرنے، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور کاروباری لاگت کم کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔منصوبے کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان سیلز ٹیکس کے قوانین اور طریقہ کار کی ہم آہنگی تاریخی کامیابی تھی۔ایف بی آراور عالمی بینک نے اتفاق کیا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئےسنگل پورٹل لانچ کرنے پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

ایف بی آر شفافیت کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکس اخراجات کی تفصیلی رپورٹس شائع کرتا رہتا ہے۔دونوں فریقین کا آئی ٹی انفراسٹریکچر اپ گریڈ کرنے اور ایف بی آر کی آٹو میشن پر بھرپور توجہ دینے پر اتفاق کیا ۔پراجیکٹ کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ایف بی آر اور عالمی بینک کا اتفاق کیا گیا۔

ماجد