سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 نومبر کو کھیلے جانے والے میچ میں بارش کا بھی قوی امکان ہے، فائل فوٹو
سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 نومبر کو کھیلے جانے والے میچ میں بارش کا بھی قوی امکان ہے، فائل فوٹو

ایمرجنگ ایشیاکپ فائنل ،پاکستان نے بھارت کو جیت کیلیے 353 رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو : ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلیے 353 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان کے اوپنرز صائم ایوب 51 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے، صاحبزادہ فرجان 62 گیندوں پر 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اوپنر بلے بازوں کی شاندار اننگز کے بعد طیب طاہر بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی، طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں عمیر یوسف 35 جبکہ قاسم اکرم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر352رنز بنائے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں بھارتی اے ٹیم کے کپتان یاش دل نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے اوپنر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے شاندار 121 کا اوپننگ آغاز فراہم کیا ۔

قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا تھا۔