آسٹریلیا (اُمت نیوز) فوجی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں 4 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجہ میں 4 اہلکار لاپتہ ہو گئے، آسٹریلیا امریکہ سمیت 30 ممالک کی افواج مشترکہ مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کی نظر ہو گیا اور آسٹریلیا کی ریاست کوئین لینڈ میں گر گیا۔ جس کا ملبہ تو مل گیا ہے لیکن اس میں سوار فوجی اہلکار نہیں ملے۔
آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلز کا کہنا ہے کہ ایم آر ایچ 90 تائپین گزشتہ روز گر گیا تھا جس میں سوار 4 اہلکار لاپتہ ہیں، لاپتہ والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو اس بارے مطلع کر دیا گیا ہے، اہلکاروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد ہی ان کو تلاش کر لیا جائے۔