بھارت: کرین زیر تعمیر پل پر گرنے سے 17افراد ہلاک،3زخمی

بھارت (اُمت نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر میں زیر تعمیر پل پر کرین گرنے سے 17افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں زیر تعمیر پل کے لیے لوہے کا ڈھانچہ لے جانے والی کرین اچانک پل پر گر گئی۔ کرین گرنے کے نتیجے میں 17افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق کرین کے ملبے کے نیچے دبے مزید 5 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کرین گرنے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم امکان ہے کہ کرین تکنیکی خرابی کے باعث آپریٹر کے کنٹرول سے باہر ہو کر گری۔
پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر عوام کے لیے بند کردیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔