سعودی عرب خواتین اب سرکاری سکولوں میں پڑھا سکیں

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب خواتین اب سرکاری سکولوں میں پڑھا سکیں گی، اس کے تحت وہ چوتھی جماعت تک کے طلباء کو پڑھا سکیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نئے تعلیمی سال کے دوران سرکاری اسکولوں میں مخلوط تعلیم کے اقدام کو نافذ کرے گی، اس کے تحت وہ چوتھی جماعت تک کے طلباء کو پڑھا سکیں گی
اس سلسلے میں اگست 2022ء کے دوران وزارت نے ہدایت کی تھی کہ جدہ گورنریٹ میں پرائیویٹ اور غیر ملکی تعلیم کے شعبے میں ابتدائی اسکولوں کے چوتھے درجے میں خواتین کو اساتذہ کے طور پر تعینات کیا جائے۔
وزارت تعلیم نے اس سے قبل نجی اور بین الاقوامی اسکولوں کے تمام ابتدائی مرحلے میں خواتین کو پڑھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔