معروف ادیب اشفاق احمد کا 98 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

لاہور: پاکستان کے معروف ادیب، عظیم افسانہ نگار اشفاق احمد کا 98واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا ۔اردو کے نثر نگاراور ڈرامہ نگار اشفاق احمد 22اگست1925 کو پیدا ہوئے انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام تلقین شاہ سے شہرت حاصل کی ان کا شمار ملک کے ان نامور ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ قیام پاکستان کے بعد ادبی دنیا میں اہم ترین مقام رکھتے تھے ان کے ایک معروف افسانے گڈریا کو بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی انہوں نے اپنے افسانوں میں اردو کے ساتھ پنجابی زبان کے الفاظ کو تخلیقی طور پر استعمال کیا۔ وہ 7ستمبر 2004 کو علالت کے باعث 79برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔