اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ہوشربا کمی

9 روپے سستا ہونے کے بعد 324 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ 

September 5, 2023 · اہم خبریں, کامرس

کراچی: اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 13 روپے سستا ہونے کے بعد 320 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
دوسری جانب  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرایک روپے46 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 307 روپے 10 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔