پارلیمنٹ کے 18 ستمبر کو شروع ہونے والے سیشن میں قرارداد لائی جائے گی، فائل فوٹو
پارلیمنٹ کے 18 ستمبر کو شروع ہونے والے سیشن میں قرارداد لائی جائے گی، فائل فوٹو

مودی نے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی ٹھان لی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم مودی نے آئین میں ترمیم کرکے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے انڈیا کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے 18 ستمبر کو شروع ہونے والے سیشن میں قرارداد لائی جائے گی، سیشن 22 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں بھارتی آئین میں ترمیم کی جائے گی اور انڈیا کا نام ’ری پبلک آف بھارت‘ رکھا جائے گا۔