معروف اداکار شبیر مرزا انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج

راولپنڈی:  پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار شبیر مرزا مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔پی ٹی وی کے نامور ایوارڈ یافتہ فنکار شبیر مرزا کینسر کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے شدید علیل تھے اور بدھ کو انہوں نے اجل کو گلے لگایا۔شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہائوس سمیت مختلف ڈرامہ سیریلز مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار ادا کئے جبکہ ان کی وجہ شہرت گیسٹ ہائوس ڈرامے کا کردار تھا جس میں ان کا ڈائیلاگ’’ ٹوبی فرینکلی‘‘ بہت مشہور ہوا۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اہل خانہ کے مطابق شبیر مرزا کی نماز جنازہ آج جمعرات کی صبح 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔