لندن: برطانوی حکام نے چین کے مبینہ جاسوس کو سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے سیکیورٹی حکام نے برطانوی پارلیمانی محقق کو حراست میں لیا ہے جس کے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے قریبی تعلقات تھے جن میں قومی سلامتی امور کے وزیر ٹام ٹوگنڈہٹ اور خارجہ امور کمیٹی کی چیئرمین الیسیا کرنز بھی شامل تھیں۔
مشتبہ چینی جاسوس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی گئی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، خفیہ اداروں کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ جاسوس کو چینی حکومت نے اس وقت کام پر راضی کیا جب وہ چین میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھا۔ مبینہ جاسوس کےہمراہ ایک اور ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی۔